• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا چل بسے

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا 62 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح راکیش جھن جھن والا ممبئی میں چل بسے۔

راکیش جھن جھن والا کچھ عرصے سے بیمار تھے تاہم ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش جھن جھن والا بھارتی ایئر لائن اکاسا ایئر (Akasa Air) کے شریک بانیوں میں سے تھے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی سرمایہ کار کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 5.8 بلین ڈالرز تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری مرتبہ وہ ایئر لائنز کی افتتاحی تقریب میں وہیل چیئر پر نظر آئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید