• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی کا چھاپہ، ٹرمپ کو اہلیہ پر مخبری کا شبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مخبری کا شک ظاہر کر دیا ہے۔

سابق صدر کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اڑنے والی افواہوں پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی اہل خانہ پر شک کرنے لگے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی اہلیہ اور سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مخبری کرنے کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی ادارے دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 45 ویں امریکی صدر کے انتہائی قریبی کسی شخص نے ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران حکام کو خبر دی کہ مزید دستاویزات ٹرمپ کے ریزورٹ میں موجود ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید