جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب پر شہباز گِل کو اسلام آباد نہ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
حامد میر نے انکشاف کیا کہ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو فون پر کہا کہ شہباز گِل کی مدد کرو۔
سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب پر شہباز گِل کو سہولتیں دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو آئی جی پنجاب نے کہا مسٹر ایکس سے آرڈر مت لیں۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس نے سینیئر صحافی حامد میر کے آئی جی پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیس میں آئی جی پنجاب کی کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی، یہ اسلام آباد پولیس، عدالت اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کامعاملہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔