• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولوی عبدالحق کی اردو کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بابائے اردو مولوی عبد الحق کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اردو زبان کے محسن اور پاکستان کے نامور ماہر لسانیات ڈاکٹر مولوی عبدالحق کو گزرے آج 61 برس بیت گئے ہیں، آپ برِ صغیر پاک ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہر لسانیات، معلم، بانی انجمن ترقی اردو اور اردو کالج کے بانی تھے، آپ نے اپنی تحقیقی کاوشوں سے اس گوشہ ادب کی علمی اور لسانی اہمیت کو اُجاگر کیا، اردو کے لئے آپ کی خدمات قومی سرمایہ ہیں جو ناقابلِ فراموش ہیں، مولوی عبد الحق جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات سے نسل نو کو متعارف کرانا ضروری ہے تاکہ ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جاسکیں، آج اردو ادب جس ترقی یافتہ عہد سے گزر رہا ہے بابائے اردو ہی اس کے معمار ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید