کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور تھانے کی حدود بھوتنی گوٹھ میں رہائش پذیر 16 سالہ ثمینہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی جس کی شناخت 16 سالہ ثمینہ جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ ثمینہ کے پیٹ میں درد ہوا تھا جسے ابتدائی طور پر پہلے ولیکا اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے عباسی اسپتال لی جانے کا کہا جو اسپتال لجاتے ہوئے دم توڑ گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی پر تشدد یا کسی قسم کی چوٹ کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔