کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بھٹائی آباد میں گزشتہ شب فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم فیضان کو کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بھٹائی آباد بلوچ چوک کے قریب پیر کی شب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 15 سالہ راہگیر لڑکا شاہ روم مسیح ولد ولد افضل مسیح اور 30 سالہ طلحہٰ شاہ ولد قاسم شاہ جیلانی جاں بحق ہوگئے تھے ، جناح اسپتال میں مقتول شاروم کے والد اور ماموں نے بتایا کہ مقتول شاہ روم بلوچ چوک کے قریب کا رہائشی اور گھر کے قریب واقع انگلشن میڈیم اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا ، والد راج مستری کا کام کرتے ہیں، والد نے اسے دودھ لینے کے لیے بھیجا جہاں وہ فائرنگ کی زد میں آگیا ،فائرنگ میں جاں بحق ہونے وا لا طلحہٰ شاہ اسی علاقے میں واقع دھنی بخش گوٹھ کا رہائشی اور پانچ بھائیوں میں چھوٹا تھا ، فرنیچر بنانے کا کام کرتا ، آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا، عدنان بھٹی اور سید اطہر شاہ کے مابین زمین کا تنازع تھا جس پر طلحہٰ شاہ ثالثی کا کردار ادا کر رہا تھا ، طلحہٰ جیسے ہی عدنان بھٹی سے بات چیت کے لیے پہنچا تو اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طلحہ ٰکو گولیاں لگیں جبکہ ایک راہگیر لڑکا شاروم اور ایک بچی فائرنگ کی زد میں آگئی ، مبینہ ملزم عدنان بھٹی موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزذ ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا۔