• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر رہائشی عمارت کے فلیٹ میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانہ کی حدود گلشن اقبال بلاک 11،نازش اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر واقع فلیٹ سے پولیس کانسٹیبل طلحہ ولد قدیر احمد کی لاش ملی جس کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ،لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، ایس ایچ او گلستان جوہر نوید سومرو نے بتایا کہ فلیٹ سے پولیس اہلکار کی کنپٹی پر گولی لگی لاش ملی ، متوفی پولیس اہلکار اور گلستان جوہر تھانے میں تعینات تھا ، متوفی طلحہٰ نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دلبرداشتہ اور پریشان تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید