کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے اندورن سندھ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ 18 سال سے صوبے میں حکومت کرنے والے ڈھٹائی سے سارا ملبہ دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں کے بارے میں دنیا جانتی ہے کہ یہ چور دروازے سے آنے والے لوگ ہیں ، جو لوگ انہیں دھونس اور دھاندلی سے لائے ہیں انہیں صرف ان کی فکر اور ان کا خوف ہوتا ہے لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ ایسے حکمرانوں کو تاریخ بھول جائیگی ، حکومت نوشتہ دیوار پڑھنے سے بھی قاصر ہے۔