• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے گھر والوں کی جانب سے شادی سے انکار پر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منظور کالونی میں مبینہ طور پر نشہ کےعادی 28 سالہ شہریار ولد حاجی بشیر نے گھر والوں کی جانب سے شادی کے انکار پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی،، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ نے میت کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق شہریار کے گھر والوں نے بتایا کہ شہریار چاہتا تھا کہ اس کی شادی کروائی جائے اور اکثر اس بات پر گھر والوں سے لڑائی جھگڑا کرتا تھا ۔ نشے کی وجہ سے پہلے بھی رشتے ٹوٹ چکے تھے ، گزشتہ روز شادی کے انکار پر شہریار نے ممکنہ طور پر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید