• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدہ خاتون قتل،35 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ایک سال قبل اغوا ہونے کے بعد واپس آنے والی شادی شدہ خاتون کوقتل کر دیا گیا ۔تھانہ گولڑہ پولیس کو فضل خالق نے بتایا کہ وہ گھرسے اپنے ماموں بخت زمان کے ہمراہ راولپنڈی گیا، واپس آیا تو اہلیہ شبانہ خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی ، مدعی مقدمہ کے مطابق ایک سال قبل اسکی اہلیہ کو خان شیر اور آیان خان نے اغوا کرلیا تھا جو انکے پاس دو ماہ رہی ، شک ہے کہ ملزمان نے ہی اسکو قتل کیا ہوگا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ کورال کے علاقے سے ایک 30/35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ایکسپریس ہائی وے سے ملی۔پولیس کے مطابق جسم پر خراشیں ہیں خدشہ ہے کہ کسی گاڑی نے ہٹ کیا ۔ لاش پولی کلینک ہسپتال مردہ خانہ شفٹ کر دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید