• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں رواں ماہ 519 بجلی چور پکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) )میپکو ٹیموں نے رواں ماہ جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے519صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو7لاکھ52ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ42لاکھ97ہزارروپے جرمانہ کیا گیاجب کہ17بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے،یکم تا13اگست2022ء کے دوران ملتان سرکل میں 87بجلی چور وں کو 2178765روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 4مقدمات کا اندراج ہوا۔