• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن میں تعینات امریکی سفیر کا گلوکار کے ساتھ رقص

اردن میں تعینات امریکی سفیر ہینری ووسٹر نے معروف سیاہ فام گلوکار کے ساتھ رقص کیا۔

چند روز قبل امریکی سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سفیر، جیسن ڈیرولو کے گانے پر رقص کی کوشش کر رہے ہیں۔

اتنے میں جیسن خود ہی دوڑتے ہوئے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سفیر صاحب، کیا میں اور میرے دوست آپ کے ساتھ رقص کرسکتے ہیں؟

سفیر ہینری نے جواب دیا کہ مجھے بہت خوشی ہوگی اگر آپ اور آپ کے دوست ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

اب سفارتکار کیا جانیں کہ موجودہ دور کی جدید دھنوں پر کیسے رقص ہوتا ہے۔

گلوکار نے امریکی سفیر کے ساتھ چند سیکنڈ رقص کیا اور ساتھ میں ہینری ووسٹر بھی رقص کی ناکام کوشش کرتے دکھائی دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید