• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، نسوار اور تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس، ترمیمی بل منظور

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا حکومت نے نسوار اور تمباکو پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے،صوبائی حکومت نے بجٹ میں نسوار اور تمباکو پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا تھا نسوار پر ٹیکس کم کرکے ڈھائی روپے کردیا، گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے فنانس ترمیمی بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا، اپوزیشن ارکان احمد کنڈی اور نگہت اورکزئی کی جانب سے بل کے شقوں می مجوزہ ترامیم واپس لینے کے بعد ایوان نے ترمیمی بل کی منظوری دی ،جس کے مطابق نسوار پر ٹیکس 5 روپے سےکم کرکے ڈھائی روپے کرنے کیساتھ تمباکو پر ٹیکس ڈیوٹی کی شرح 6 روپے کم کردی گئی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید