کراچی (جنگ نیوز)’’رمضان میں ہنسنا منع ہے‘‘ حنا آفریدی کی آج مزیدار گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی جمعرات کو ’’جیو ٹی وی‘‘ کے مقبول رمضان اسپیشل شو ’’رمضان میں ہنسنا منع ہے‘‘ میں بطور مہمان شرکت کریں گی۔ شو کے دوران حنا آفریدی اپنے فنی سفر، شوبز کیریئر اور ذاتی دلچسپیوں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کریں گی، جبکہ شو کے مختلف مزاحیہ اور تفریحی سیگمنٹس میں بھی حصہ لیں گی۔ ’’رمضان میں ہنسنا منع ہے‘‘ شام ساڑھے چار بجے نشر کیا جائے گا۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔