• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی حقیقی ایمان کی علامت ہے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی زندگی عدل ، انصاف ، مساوات اور حق گوئی کی روشن مثال ہے ، جس سے آج کے حکمرانوں کو رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ حضرت علیؑ نے حق و انصاف کی سربلندی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی حقیقی ایمان کی علامت ہے۔ 21 رمضان المبارک ، یومِ شہادت امیرالمومنین حضرت علیؑ کے موقع پر جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ حضرت علیؑ نے اپنی پوری زندگی عدل و انصاف کے قیام اور مظلوموں کے حقوق کے تحفظ کے لئے وقف کئے رکھی۔ انہوں نے ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھی جہاں قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور انسانیت کا احترام بنیادی اصول تھے۔

ملک بھر سے سے مزید