• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیڈا نے ایس ایم ای کلسٹرز کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پلیٹ فارم قائم کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سمیڈا نے 200 سے زائد ایس ایم ای کلسٹرز کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پلیٹ فارم قائم کر دیا ،اس پلیٹ فارم کا مقصد مختلف کاروباری کلسٹرز کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ اس پلیٹ فارم میں شہد پیدا کرنے والوں سے لے کر زیتون کے تیل کی پراسیسنگ کرنے والوں تک مختلف کلسٹرز شامل ہیں، SMEDA کے بورڈ ممبر مشہود علی خان ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ، روزگار مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، انہوں نےبتایاکہ کہ ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے حکومت بڑی سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہے،2 روز قبل وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت اس مقصد کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے (SMEs) کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید