کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اہے کراچی کے مختلف سرکلز میں تعینات اہلکاروں کے اینٹی کرپشن سرکل میں فوری طور پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ زونل آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اپڑو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل، کمرشل بینک سرکل، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اور زونل آفس میں تعینات اہلکاروں کو فوری طور پر ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل سب انسپکٹر محمد اقبال کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔