• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ساڑھے تین ماہ بعد ہونے والا کونسل اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ساڑھے تین ماہ بعد جمعرات کو ہونے والاکونسل اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس کے ایجنڈےمیں گیارہ کے قریب حکومتی محکمہ جاتی قراردادیں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی پرمشتمل اپوزیشن نے سانحہ گل پلازہ، کراچی میں فائرنگ سے گیارہ افراد کی شہادت اور ایران پر حملے کی مذمت کی قرادادیں جمع کرا رکھی ہیں اجلاس چونکہ کافی عرصے بعدمنعقد ہو رہا ہے اس دوران شہرسمیت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد واقعات اور تبدیلدیاں رونما ہو چکی ہیں ارکان کی کوشش ہو گی کہ وہ ان ایشوز پر بات کریں کے ایم سی میڈیا مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے دعوت نامے میں کہا ہے کہ کونسل اجلاس دن ڈھائی بجے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کی صدارت میں منعقد ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید