کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن میں شہری کی جانب سے شیطانی مجسمہ بنائے جانے کی موبائل سے بنائی گئی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مجسمے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا انھوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر بنائے گئے شیطانی مجسمے کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جس کہ تھرما پول سے بنایا گیا تھا اور تھانے منتقلی کے دوران شیطانی مجسمے کے کچھ حصے ٹوٹ بھی گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ مجسمہ کسی احتجاجی میں جلانے کے لیے بنوایا گیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔