• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کے سینئر، 80 سالہ لیجنڈری اداکار قوی خان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جیو انٹرٹینمنٹ کے معروف ڈرامہ سیریل ’بدذات‘ کی اداکارہ عروہ حسین کی جانب سے محمد قوی خان کو مبارکباد دی گئی ہے۔

عروہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹاگرام پر قوی خان کے ہمراہ ایک تصویر، نشانِ امتیاز ملنے کی خوشی میں کیک کاٹنے کی ویڈیو سمیت نوٹ میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔

عروہ حسین کا لکھنا ہے کہ قوی خان صاحب، آپ ایک متاثر کُن شخصیت ہیں! یہ پوسٹ ایک ایسے شخص کے لیے ہے جو خود اداکاری کے شعبے میں ایک ادارے کی سی حیثیت رکھتا ہے، جو اس سال 80 سال کا ہو جائے گا اور سیٹ پر سب سے زیادہ توانائی اور صبر بھی یہی شخص رکھتا ہے۔

عروہ حسین نے کہا ہے کہ کل ڈرامے کے سیٹ پر ہمیں یہ خبر ملی کہ قوی صاحب کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سےنشانِ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قوی صاحب 1980ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2012 میں ستارہ امتیاز حاصل کرچکے ہیں۔

عروہ کا اپنے طویل نوٹ میں لکھنا تھا کہ قوی صاحب نے پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور تھیٹر میں کام کرکے بہت نام کمایا ہے، قوی صاحب نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور فن کے شعبے میں اپنا کردار ادا کیا۔

عروہ حسین نے مزید لکھا کہ مبارک ہو قوی صاحب، آپ کے لیے بہت  زیادہ پیار اور احترام!

انٹرٹینمنٹ سے مزید