• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے بم دھماکوں اور پٹرول بم حملوں سے لرز اٹھے، بظاہر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور باہم مربوط نظر آنے والے واقعات کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی اور پولیس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے اور پٹرول بم حملے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بدھ کو علی الصبح ہوئے۔ تھائی لینڈ کے فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ اس طرح کے کم از کم 17 حملے جنوبی صوبوں پٹنی، ناراتھیوات اور یالا میں ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید