• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں محتاج اور عیال دار ہوں۔ میرے بچے بھی بڑے ہیں، مگر کمانے کے قابل نہیں ہیں۔ میرے پاس زکوٰۃ کے پیسے ہیں، کیا میں وہ بچوں پر خرچ کرسکتا ہوں؟

جواب:۔ اولاد مال دار ہو تو ان کا خرچ ان کے اپنے مال میں سے واجب ہوتا ہے، لیکن اگر اولاد محتاج ہے تو لڑکی کا جب تک نکاح نہیں ہوجاتا اور لڑکے جب تک کمانے کے قابل نہ ہوجائیں، ان کا خرچ باپ کے ذمہ ہوتا ہے۔ اس لیے بچوں کے اخراجات آپ پر واجب ہیں۔ زکوٰۃ کی رقم اگر لوگوں نے دی ہے تو آپ اپنے اور بچوں پر خرچ کرسکتے ہیں، کیونکہ وہ اب آپ کی رقم ہے۔