• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟ (ماہ نور ملک)

جواب : ۔ نماز کے واجبات میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے یا واجب کا تکرار کیا جائے یا واجب کو مقدم کردیا جائے یا مؤخر کردیا جائے یا واجب میں کوئی تبدیلی کردی جائے، مثلاً خاموشی سے تلاوت کے بجائے بلندآواز سے قرأت کی جائے یا کسی رکن کو آگے پیچھے کردیا جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہوکیا جاتا ہے۔

تلافی کی صورت یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف ایک بار سلام پھیر کر دو سجدے کرلیے جائیں اور سجدوں کے بعد پھر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کردائیں بائیں سلام پھیر دیا جائے،ان سجدوں کو سجدۂ سہو کہتےہیں۔(ہندیہ1/125،126)