آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: ویلاگز اور صرف آواز پر مشتمل ویڈیو میں بیک گراؤنڈ پر ہلکی سر لگائی جاتی ہے، جو بظاہر کسی گانے وغیرہ کے ساز نہیں ہوتے، اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا دل میں جنسی اشتعال پیدا ہوتا ہے، بلکہ وہ صرف ویڈیو اور آواز میں خوبصورتی کے لیے شامل کی جاتی ہے، کیا ایسی آواز پر ویڈیو بنانا یا لگانا جائزہے؟
جواب: واضح رہے کہ موسیقی صرف مخصوص آلات کے ذریعہ آوازوں کی ترتیب کا نام نہیں ہے، بلکہ آلات موسیقی سے بننے والی آوازوں کے مشابہ آوازیں منہ یا کسی جدید آلات وغیرہ سے بنانا بھی موسیقی کے حکم میں ہے۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں بیک گراونڈ میں لگائی آواز اگر کسی سُر کے مشابہ معلوم ہورہی ہو، تو وہ بھی موسیقی کے حکم میں ہوکر ناجائز ہوگی۔