• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: عید کے دوسرے دن سے چھ روزے رکھنے چاہییں یا عید کے تین دن گزر جانے کے بعد روزے رکھنا چاہییں؟

جواب: صرف عید کے دن یعنی یکم شوال کو روزہ رکھنا منع ہے، شوال کی دو تاریخ سے ہی شوال کے چھ روزے شروع کرسکتے ہیں، عید کے تین دن گزرنے کا انتظار ضروری نہیں ہے، شوال کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے پہلے چھ روزے رکھنا مستحب ہے، خواہ پے در پے رکھے جائیں یا وقفے وقفے سے، دونوں طرح درست ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk