آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: خواتین کی مخصوص ایام میں جو نمازیں آتی ہیں اور جو نمازیں بچے کی ولادت میں 40 دن کے دوران آتی ہیں ،وہ کیا بعد میں قضا کرنا ہوں گی ؟تفصیل سے وضاحت فرما دیں۔
جواب: عورت کے لیے ناپاکی یعنی حیض و نفاس کی حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں، بلکہ معاف ہے، اور اس کی قضا بھی لازم نہیں۔
حدیث شریف میں ہے حضرت معاذہ عدویہ رحمۃ اللہ علیہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ یہ کیا وجہ ہے کہ حائضہ عورت پر روزے کی قضا واجب ہے، مگر نماز کی قضا واجب نہیں ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے زمانہ مبارک میں جب(خواتین کو) حیض آتا تو روزے کی قضا کا حکم دیا جاتا تھا، لیکن نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk