• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں بڑھتی وارداتیں، سی پی او نے رپورٹ طلب کر لی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں ڈکیتی اوررابری کے واقعات پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلی ۔سی پی او نے کہا کہ ایس پی راول فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ اگر ایس ایچ اوکی غفلت ثابت ہوئی تو سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ سی پی اونے کہاکہ تھانہ کی موبائل پٹرولنگ اورڈولفن فورس کے گشت کو مزید موثر بنایا جائے اورمربوط حکمت عملی کے تحت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔
اسلام آباد سے مزید