لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس کی ڈائیننگ کار میں خواجہ سراؤں کے رقص کے خلاف مقدمہ درج اور واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق مقدمہ ریلوے کے اے ٹی او غلام قادر کی مدعیت میں ریلوے کے ٹی ایم اور ڈائننگ کار کے مینیجر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ مقدمہ نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں غیراخلاقی حرکات کی دفعات بھی شامل ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق واقعے سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ ٹرین میں دورانِ سفر ڈانس کی ویڈیو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات وائرل ہوئی تھی۔