پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے جلسے کیلئے لاہور ہاکی اسٹیدیم کی ٹرف نکلوادی، اب پی ایچ ایف اپنی لیگ کہاں جا کر کروائے؟
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق سیکرٹری اولمپئن شہباز احمد کی کرپشن کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی، انہیں ہتھکڑی بھی لگ سکتی ہے۔
صدر پی ایچ ایف نے قومی ٹیم کی پے در پے شکست کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ حکومت سندھ کے سوا کوئی فنڈ نہیں دیتا۔