لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے منی مزدا کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈرائیور نے ٹریفک کانسٹیبل کو کچل دیا،محمود موقع پر ہی شہید ہوگیا، ڈرائیور اور گاڑی کو قبضہ میں لےکرمقدمہ درج کرلیاگیا۔حادثہ شملہ پہاڑی کے قریب پیش آیا،26سالہ محمودکی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا،ملزم گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ڈیورنڈ چوک شملہ پہاڑی میں موجود ٹریفک کانسٹیبل محمود احمد نے تیز رفتار منی مزدا کو رکنے کا اشارہ کیاتھا۔شہید شان کالونی شاہدرہ کا رہائشی تھا اور تقریباً ڈیڑھ سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی، سوگواران میں شہید کی بیوہ اور 2ماہ کی بچی شامل ہیں، شہید کی پانچ بہنیں، 3 بھائی ہیں، بھائیوں میں سب سے بڑا تھا،26 سالہ محمود نے چار سال قبل محکمہ پولیس میں شمولیت کی تھی۔ تھا نہ قلعہ گجر سنگھ میں قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آ رمد عی انچارج ٹریفک سیکٹر گڑھی شاہو سلمان ظہیر کی مدعیت میں درج کی گئی۔ادھر شہید کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اوردیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔