• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد واقعہ کے تناظر میں کراچی میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

حیدرآباد کے واقعہ کے تناظر میں کراچی میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے۔

ایس ایس پی ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ کراچی ساؤتھ میں مختلف عبادت گاہوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

 اسد رضا نے کہا کہ کراچی ساؤتھ کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حیدرآباد واقعہ کے تناظر میں الرٹ کیا گیا ہے۔

ممکنہ احتجاج، یا رد عمل سے نمٹنے کے لیے خفیہ اہلکاروں کو بھی چوکس کردیا گیا۔

کراچی کے ضلع ملیر، شرقی اور سینٹرل میں بھی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید