• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈکا 2ارب 34کروڑ روپے کا بجٹ منظور

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے آئندہ مالی سال 2016\17ء کے لئے 2ارب 34کروڑ 62لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی جو رواں مالی سال کے 2ارب 20کروڑ 80لاکھ روپے کے بجٹ کے  مقابلے میں  14کروڑ روپے زیادہ ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر سید حسن رضا کی زیر صدارت  بجٹ اجلاس ہوا جس میں وائس پریذیڈنٹ راجہ جہانداد خان سمیت منتخب و سرکاری ممبران اور ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ نے شرکت کی، بجٹ کا زیادہ تر حصہ ایک ارب 2کروڑ روپے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن  پر خرچ ہو گا، بجلی کے بلوں ، گیس اور پی او ایل کیلئے 48کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ، مینٹی ننس اور ریپئر کے کاموں کیلئے 22کروڑ روپے ، ترقیاتی کاموں کیلئے 13کروڑ 11لاکھ  جبکہ دیگر اخراجات کیلئے 27کروڑ 65لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، بجٹ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس ، ٹی آئی پی ٹیکس وغیرہ کی مد میں ایک ارب 29کروڑ 63لاکھ روپے کی ریکوری متوقع ہے، بی ٹی ایس ٹاور ، ہورڈنگز وغیرہ کی مد میں 58کروڑ 23لاکھ  جبکہ دیگر مختلف ذرائع سے 35کروڑروپے کی ریکوری متوقع ہے ، بجٹ مزید منظوری کیلئے ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ راولپنڈی ریجن کو بھجوایا جائے گا۔
تازہ ترین