امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، خبر ایجنسی کے مطابق جل بائیڈن میں کورونا وائرس کی علامات دوبارہ ظاہر نہیں ہوئیں۔
وائٹ ہاؤس کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جل بائیڈن ڈیلاویئر میں آئسولیشن میں رہائش جاری رکھیں گی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے پر امریکی صدر جو بائیڈن 10 روز ماسک لگائیں گے۔