• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو: حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 36 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد ملزم نے حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا۔

یہ واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے پیش آیا۔

خاتون صبح ساڑھے 6 بجے ٹرین میں سوار ہوئی، اس وقت ٹرین میں دیگر 7 خواتین بھی موجود تھیں تاہم اگلے اسٹیشن پر تمام خواتین بوگی سے اتر گئی تھیں۔

بعد ازاں 27 سالہ ملزم اسی بوگی میں بیٹھ گیا جہاں اس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی جسے خاتون نے ناکام بنا دیا جس کے بعد ملزم نے خاتون کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا۔

اس واقعے میں خاتون کو ہاتھ، پاؤں اور سر پر چوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی مجرم جو پہلے بھی اس طرح کے کیسز میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل یہ شخص قتل اور ڈکیتی کے جرم میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید