ٹرمپ کی امریکی شہریوں کی بیرون ممالک غیرقانونی حراست کیخلاف حکم نامے پر دستخط
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرونی ممالک میں غیرقانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے خلاف حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت ان سرگرمیوں میں ملوث غیرملکی حکومتوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جاسکیں گے اور ممالک کو بلیک لسٹ میں ڈالا جاسکے گا۔