اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کر دیں اور کہا کہ آئیں ہم سب مصیبت میں گھرے اپنے اہل وطن کی مدد کریں، ہم سب بنیں سہارا،اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔وزیر اطلاعات کے مطابق بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور سندھ میں غیرمعمولی تباہی ہوئی۔ انہوں نےکہا کہ آئیں ہم سب مصیبت میں گھرے اپنے اہل وطن کی مدد کریں، ہم سب بنیں سہارا۔ اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل ہے۔یہ عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔