نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت میں فائٹ کے دوران سر پرچوٹ لگنے سے ایک باکسر ہلاک ہوگیا ہے۔ انڈیا میں دو ماہ کے دوران کِک باکسر کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔24سالہ یورا ٹیڈ کو باؤٹ کے دوران مخالف باکسر کیسو میوڈل کی کِک سر پر لگی تھی جس سے وہ گر پڑے تھے۔یہ واقعہ انڈیا کے جنوبی شہر چنئی میں اتوار کے روز قومی چیمپئن شپ کے فائنل میں پیش آیا۔انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور دماغ کی ہنگامی سرجری کرانے کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تاہم دو روز بعد وہ دم توڑ گئے۔راجیو گاندھی جنرل اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ’مریض کو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور دوران علاج ہی وہ ہلاک ہوگئے۔