• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا جارہ کردہ شوکاز نوٹسارسال کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کو رجسٹرار آفس ہائیکورٹ سے جاری کردہ شوکاز نوٹس اُن کی رہائشگاہ پر بھجوایا گیا ہے۔

جاری کردہ شوکاز نوٹس کے مطابق عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، عمران خان نے تقریراس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔

شوکاز نوٹس کے مطابق عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، عمران خان نے تقریرکے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

عمران خان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم 31 اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید