• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کا میانوالی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، لوگوں کے بروقت انخلا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ کا وافر اسٹاک رکھا جائے، دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر جائزہ لیں۔

قومی خبریں سے مزید