سیلابی صورت حال کے باعث ایمل ولی کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف کل چارسدہ کا دورہ کریں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف کل چارسدہ کا دورہ کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سیلاب کے نقصانات اور متاثرین کے امداد سے متعلق گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملیں گے، اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اور دیگر ذمہ داران ان کے ہمراہ ہوں گے۔