• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 6 مریض انتقال کر گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح1 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں مزید 227 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 115 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 581 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار 76 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 475 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 1 لاکھ 11 ہزار 440 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید