• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز 15 لاکھ 69 ہزار 295 ہو گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 مریض انتقال کر گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 219 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 582 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار 295 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 1 لاکھ 29 ہزار 68 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید