• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس سے امدادی سامان اسلام آباد پہنچ گیا

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

فرانس سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجینئرنگ ٹیم اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا۔

وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستانی حکومت فرانس کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے پمپ بھی شامل ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں، لوگوں کے دکھوں کا مداوہ کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید