• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ نے بھارت کو دنیائے کرکٹ کا لاڈلہ کہہ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کو کرکٹ کی دنیا کا لاڈلہ کہہ دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں  جو کمانے والا ہوتا ہے وہ سب کا لاڈلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک آمدنی بنانے والا ملک ہے، دنیا میں جس کو بھی انڈین بورڈ کی اسپانسرشپ مل جاتی ہے اس کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔

حفیظ نے روہت شرما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس روہت شرما کو ہم نے دیکھا اور جانتے ہیں وہ اس طرح کے نہیں ہیں جس طرح کہ وہ کپتانی کے بعد الجھن میں نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما پر زیادہ دباؤ ہے جس سے وہ کنفیوژ نظر آتے ہیں ایک طرف انہیں اپنی کھوئی ہوئی فارم کو واپس حاصل کرنے کی فکر ہے تو دوسری طرف ٹیم کی کپتانی کا دباؤ ہے۔

حفیظ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف روہت شرما کی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن اس فتح کے باوجود کپتان پر دباؤ کے اثرات واضح ہیں وہ کھوئے ہوئے لگتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید