پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم نے گجرات میں گزشتہ روز ہونے والے تاریخ کے سب سے بڑے جلسے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ شاندار انتظامات پر عمران خان نے میرا اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل دید استقبال پر گجرات کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں گجرات کی عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے عمران خان کا والہانہ استقبال کیا۔