• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاک بھارت میچ کے دوران منفرد اور اچھوتے لمحات کے وائرل ہونے کی ہمیشہ ہی سے روایت رہی اور اس بار بھی سوشل میڈیا ایسی مثالوں سے بھرا ہوا ہے۔

گزشتہ اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی سابق کپتان کوہلی کی ایک پاکستانی فین نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت سرحد پار  بھی کافی مقبول ہو رہا ہے ۔

پاکستانی لڑکی کے پلے کارڈ پر لکھا ہوا تھا کہ ’میں یہاں کوہلی کی وجہ سے آئی ہوں‘۔

کوہلی کی اس پاکستانی فین کی ہر جگہ تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا مثبت تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ہر انسان کی اپنی پسند ہوتی ہے‘۔

دوسری جانب یہی تصویر بھارتی سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہوئی جس پر بھارتی خاتون ایکٹوسٹ، سیاستدان انجیلیکا اریبم نے بھی رد عمل دیتے ہوئے اپنی ہی قوم کو لتاڑ دیا ہے۔

انجیلیکا اریبم نےاس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی شدت پسند قوم کی اصلیت بتائی ۔

انجیلیکا اریبم کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’اگر کسی ہندوستانی نے پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایسا پلے کارڈ اٹھایا ہوتا تو اس پر بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا‘۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید