پاکستان میں متاثرینِ سیلاب کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے امدادی سامان لے کر چھٹی اور ساتویں پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔
امارات سے امدادی سامان لے کر آنے والی دونوں پروازیں ایک ساتھ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتریں۔
متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے، وزارتِ دفاع کے نمائندوں، سرکاری امدادی اداروں کے اہلکاروں اور 5 کور کے پاک فوج کے افسران نے امارات کے ہوائی جہازوں کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے گزشتہ روز امدادی سامان لے کر 5 پروازیں کراچی پہنچی تھیں۔