• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ہنہ اوڑک میں ریلیف کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا،کوئٹہ بار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اجمل کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہنہ اوڑک میں بارشوں سے بڑی تباہی ہوئی۔لوگوں کے گھر اور باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے مگر حکومت متاثرین کی بحالی کے حوالے سےخاموش ہے ۔یہ بات انہوں نے ہنہ اوڑک کے قبائلی رہنماء ملک شیرعلی کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے دوسرے علاقوں کی طرح ہنہ اوڑک میں بھی بڑی تباہی ہوئی بڑے پیمانے پر لوگوں کے گھر اور باغات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث علاقے کے عوام بڑی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں ۔علاقے کی اس صورتحال پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے بالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے اور متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی جو امدادی سامان آرہاہے وہ بھی مستحق افراد تک نہیں پہنچ پارہی ہے ۔انہوں نے حکام سے سے مطالبہ کیاکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہنہ اوڑک میں ہونے والے نقصانات کا سروے کرکے متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید