امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافے کی جانب گامزن ہے۔
آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 64 پیسے منہگا ہونے کے بعد 229 روپے 82 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہو گیا۔
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42022 ہو گیا۔