• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عازمین حج کے مینو میں کیا شامل، کھانوں پر کتنے اخراجات آرہے ہیں؟

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستانی عازمین حج کے مینو میں کیا شامل، کھانوں پر کتنے اخراجات آرہے ہیں ؟،سرکاری حج اسکیم کے پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر 1086 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطا بق پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے تجاوز کر گئے، یومیہ عازمین حج کو 36 سعودی ریال یعنی تقریباً 2700 پاکستانی روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کو روزانہ تین وقت تازہ اور گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،ناشتے میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ مینیو کا حصہ ہے،دوپہر کے کھانے میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید